تلنگانہ

ڈاکٹر کے کویتا ریڈی نے چیرمین انڈین انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیر گورننگ کونسل کے عہدہ کا جائزہ حاصل کیا 

ڈاکٹر کے کویتا ریڈی نے چیرمین انڈین انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیر گورننگ کونسل کے عہدہ کا جائزہ حاصل کیا

نظام آباد:16/ مارچ (اردو لیکس) نظام آباد شہر کی ممتاز و معروف ڈاکٹر کے کویتا ریڈی نے بحیثیت چیرمین انڈین انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیر گورننگ کونسل کے اپنے عہدہ کاجائزہ آج دفتر ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیر آرگنائزیشن حیدرآباد میں حاصل کیا۔ اس موقع پر ریاستی مشیر حکومت تلنگانہ و بودھن ایم ایل اے پی سدرشن ریڈی، جگتیال ایم ایل اے ڈاکٹر سنجے نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی

 

۔ ڈاکٹر کے کویتا ریڈی نے اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ انڈین انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیرکی ترقیاتی و فلاح وبہبود بالخصوص صحت عامہ کے تحفظ کیلئے ہر ممکنہ کوشش کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ سرکاری دواخانوں میں بہترین علاج و معالجہ کو یقینی بنانے کیلئے منصوبہ بندی کے ساتھ سرگرمیوں کو ترتیب دے کر پیشرفت کریں گی۔

 

کے کویتا ریڈی نے انہیں بحیثیت انڈین انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیر گورننگ کونسل چیرمین کے عہدہ پر فائز کرنے پر چیف منسٹر اے ریونت ریڈ ی، ریاستی وزیر صحت دامودھر راج نرسمہا، پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ، مشیر حکومت تلنگانہ سدرشن ریڈی، نظام آباد کے ایم ایل ایز سے اظہار تشکر کیا۔ اس موقع پر سابقہ اراکین اسمبلی آکولہ للیتا، ایراوتی انیل، چیرمین اُردو اکیڈیمی طاہر بن حمدان، کوآپریٹیو یونین بینک چیرمین موہن ریڈی، سابق مئیر ڈی سنجے، رام بھوپال جنرل سکریٹری، صدر ٹاؤن کانگریس ببلی راما کرشنا، کانگریس قائدین این رتناکر، رامرتی گوپی، بھکتاوتسلم دلی، کاکتیہ انسٹیٹیویشن رجنی کانت، سکریٹری فٹ بال اسوسی ایشن پلگونا، ڈسٹرکٹ اولمپک اسوسی ایشن سکریٹری ڈاکٹر ببلی نرسیاو دیگر نے ڈاکٹر کویتا ریڈی کوجائزہ حاصل کرنے پر گلدستہ پیش کئے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button