ڈاکٹر محمد صفی اللہ نے تلنگانہ اردو اکیڈیمی کے ڈائرکٹر/سکریٹری کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

ڈاکٹر محمد صفی اللہ نے تلنگانہ اردو اکیڈیمی کے ڈائرکٹر/سکریٹری کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
حیدرآباد ۔ 11/ ستمبر۔ (سرفراز نیوز ایجنسی ). جناب بی ۔شفیع اللہ سکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود حکومت تلنگانہ نے احکام نامہ جی او آر نمبر 81 اقلیتی بہبود (وی اینڈ سی ) ڈپارٹمنٹ بتاریخ 03/ستمبر 2025ء کو جاری کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد صفی اللہ کو ڈائرکٹر/سکریٹری تلنگانہ اردو اکیڈیمی کے لئے تقرر کیا ہے۔اس احکام نامہ کے تحت ڈاکٹر محمد صفی اللہ نے جمعرات کی صبح تلنگانہ اردو اکیڈیمی کے ڈائرکٹر/ سکریٹری کے طور پر باضابطہ طور پر چارج سنبھال لیا۔ انہوں نے تلنگانہ اسٹیٹ پاور جنریشن کارپوریشن (TGGENCO) سے ڈیپوٹیشن پر اس عہدے پر شمولیت اختیار کی
، جہاں وہ ڈپٹی سکریٹری (ایڈمنسٹریشن) کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ ڈاکٹر محمد صفی اللہ ماضی میں انہوں نے تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹیو آفیسر کے طور پر آٹھ ماہ کی مدت کے لیے مارچ سے اکتوبر 2021 تک کام کیا۔
وقف بورڈ میں خدمات پر اقلیتی بہبود کے کاموں اور پالیسیوں کے نفاذ کے حوالے سے کام کرنے کی اجازت دی۔ ڈاکٹر محمدصفی اللہ سے توقع ہے کہ وہ تلنگانہ میں اردو زبان کی ترقی و ترویج اور ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ میں اپنا حصہ اداکریں گے۔