تلنگانہ

حیدرآباد میں ڈرگس کا نیٹ ورک بے نقاب 8 ملزمین گرفتار،30 کی نشاندہی

حیدرآباد_ یکم ستمبر ( اردولیکس) حیدرآباد نارکوٹک انفورسمنٹ ونگ نے ڈارک نٹ سافٹ ویر کے ذریعہ چلائے جانے والے ڈرگس کے نیٹ ورک کا پتہ چلایا اور اس سلسلہ میں 8افراد کو گرفتار کرلیا۔اور 30 کی نشاندہی کی گئی۔پولیس نے ان ملزمین کے پاس سے بھاری مقدار میں ڈرگس ضبط کیا۔ملزمین کی شناخت نریندرآریہ عرف ہولی شاپ، فرحان محمد انصاری عرف ٹرمینٹر اور دیگر 6یو اومنگ، ساحل شرما، عبداللہ خان، اندراکمار، اے چرن کمار اوربھوشن راج کے طور پر کی گئی ہے۔

 

کمشنر پولیس حیدرآباد سی وی آنند نے کہاکہ یہ ملزمین تمام رقمی معاملات ڈارک ویب پر کرپٹوکرنسی میں کرتے تھے۔پولیس نے ان کے خلاف تین مقدمات درج کئے اور 30گاہکوں کا بھی پتہ چلایا۔انہوں نے کہا کہ سوشیل میڈیا کے نٹ ورکس کی مدد سے ڈارک ویب اور دیگر چھپے ہوئے ایپس کے ذریعہ نریندر ڈرگس کی اسمگلنگ کا کام کرتاتھا تاکہ اس کے ذریعہ گاہکوں کے گھروں کو ڈرگس فراہم کی جاسکیں۔اس کے ہندوستان بھر میں 450گاہک تھے۔فرحان محمد انصاری نے بھی ڈارک ویب اورسوشیل میڈیا کا ایسا ہی طریقہ کار اختیار کیا۔اس نے کورئیر کے ذریعہ بھی ڈرگس کو سپلائی کیا۔ایک ملزم اومنگ کو نریندر اور فرحان سے ڈرگس حاصل ہوتی تھی جو اسٹارہوٹلوں میں پارٹیوں کی میزبانی کرتا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button