تلنگانہ

نشہ میں دھت ایک ووٹر نے بیالٹ پیپر چبا ڈالا – کورٹلہ کے وینکٹاپور میں واقعہ

تلنگانہ میں جمعرات کو منعقدہ گرام پنچایت انتخابات کی پولنگ میں ایک ووٹر نے ووٹ ڈالنے کے بعد بیالٹ پیپر کو باکس میں ڈالنے کے بجائے اسے  چبا ڈالا ۔ یہ عجیب و غریب واقعہ جگتیال ضلع کے کورٹلہ منڈل کے وینکٹاپور میں پیش آیا جہاں ایک ووٹر نے شراب کے نشے میں بیلٹ پیپر چبا کر ہلچل مچا دی۔

 

گاؤں کے 70 سالہ شخص پِٹّلا وینکٹي نشے کی حالت میں وارڈ نمبر 4 کے پولنگ سنٹر میں ووٹ ڈالنے پہنچا۔ پولنگ عملے نے اسے سرپنچ اور وارڈ ممبر کے انتخاب کے لئے الگ الگ بیلٹ پیپر دیے اور بیلٹ باکس میں ڈالنے کی ہدایت کی۔

 

لیکن پردے کے اندر جانے کے بعد وینکٹي نے بیلٹ باکس میں ڈالنے کے بجائے دونوں بیلٹ پیپر منہ میں رکھ کر چبانا شروع کر دئے اور اسی حالت میں باہر آگیا ۔ پولنگ سنٹر کے احاطہ میں چبایا ہوا ایک پرچہ اس  نے تھوک بھی دیا جسے دیکھ کر عملہ نے فوراً پولیس کو اطلاع دی۔

 

پولیس نے وینکٹي کو روک کر پولیس اسٹیشن لے گئی اور کچھ دیر بعد ضروری کارروائی کے بعد چھوڑ دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button