تلنگانہ

شرابی واچ مین طلباء کے کھانے کے برتن میں پاوں رکھ کر سوگیا۔ تلنگانہ کے سنگاریڈی میں افسوسناک واقعہ

سنگاریڈی : ریاست تلنگانہ ضلع سنگا ریڈی اسماعیل خان پیٹ کے نواحی علاقہ میں واقع پالی ٹیکنک کالج میں چوکیدار کی غیر ذمہ دارانہ حرکت سے طلبہ میں شدید ناراضگی پھیل گئی۔اطلاعات کے مطابق کل طلبہ جب دوپہر کے کھانے کے

 

 

لیے ہاسٹل پہنچے تو انہوں نے دیکھا کہ چوکیدار نشے کی حالت میں کھانے کے برتنوں کے قریب زمین پر پڑا ہے بلکہ اس نے نشے میں دھت ہو کر کھانے میں اپنے پاؤں رکھ دیے تھے۔ اس منظر کو دیکھ کر طلبہ حیران و پریشان رہ گئے اور

 

 

انتظامیہ کے خلاف برہمی ظاہر کی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کالج کے اعلیٰ حکام فوری طور پر موقع پر پہنچے اور صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد چوکیدار کو فوری طور پر ڈیوٹی سے برخاست

 

 

کر دیا۔طلبہ نے مطالبہ کیا ہے کہ اس طرح کے غیر ذمہ دار افراد کو تعلیمی اداروں میں کسی بھی ذمہ داری کے عہدے پر مقرر نہ کیا جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button