تلنگانہ

تلنگانہ۔ ڈی ایس سی کے ذریعہ منتخب ٹیچرس کی کونسلنگ اچانک ملتوی

حیدرآباد ۔ تلنگانہ میں ڈی ایس سی 2024 کے ذریعہ منتخب امیدواروں کی پوسٹنگس کے لیے کونسلنگ ملتوی کر دی گئی۔ محکمہ تعلیمات نے اعلان کیا کہ ریاست گیرسطح پر اساتذہ کی جائیدادوں کے لیے کونسلنگ کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔

 

بتایا گیا ہے کہ تکنیکی وجوہات کی بنا پر یہ فیصلہ لیا گیا ہے، نئی تاریخ کا بہت جلد اعلان کیا جائے گا۔ ڈی ایس سی میں منتخب اساتذہ کو تقررات نامہ پہلے ہی حوالے کئے جا چکے ہیں۔ ایک ہزار 6 106 نئے ٹیچرس کو منگل کو پوسٹنگ دی جانے والی تھی اور اسکے لئے کونسلنگ کی جانے والی تھی۔

 

تازہ طور پر اچانک کونسلنگ ملتوی کر دی گئی جس کی وجہ سے امیدواروں میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button