تلنگانہ ایپسیٹ کی کاونسلنگ کا شیڈول جاری – انجینئرنگ فیس میں کوئی اضافہ نہیں

حیدرآباد: تلنگانہ کونسل برائے اعلیٰ تعلیم کے چیئرمین پروفیسر وی بالا کشور ریڈی نے جمعہ کی دوپہر بی ٹیک کورس میں داخلوں سے متعلق ای پی سیٹ ویب کاؤنسلنگ کا تفصیلی شیڈول جاری کیا۔
انہوں نے واضح کیا کہ کاؤنسلنگ پچھلے سال کی فیس ڈھانچے کے مطابق ہی ہوگی۔ اس سال تین مرحلوں میں بی ٹیک نشستیں بھری جائیں گی۔
پہلا مرحلہ (فرسٹ فیز):
سرٹیفکیٹس کی تصدیق کے لیے سلاٹ بُکنگ: 28 جون تا 7 جولائی
سرٹیفکیٹ ویریفکیشن: 1 جولائی تا 8 جولائی
ویب آپشنز کی اندراجی: 6 جولائی تا 10 جولائی
آپشنز فریزنگ: 10 جولائی
نشستوں کا الاٹمنٹ: 18 جولائی
ٹیوشن فیس ادائیگی و سیلف رپورٹنگ: 18 جولائی تا 22 جولائی
دوسرا مرحلہ (سیکنڈ فیز):
(صرف وہ طلبہ جو پہلے مرحلے میں رجسٹر نہیں ہوئے)
سلاٹ بُکنگ: 25 جولائی
سرٹیفکیٹ ویریفکیشن: 26 جولائی
ویب آپشنز کا اندراج: 26 جولائی تا 27 جولائی
آپشنز فریزنگ: 27 جولائی
نشستوں کا الاٹمنٹ: 30 جولائی
ٹیوشن فیس ادائیگی و سیلف رپورٹنگ: 30 جولائی تا 1 اگست
فزیکل رپورٹنگ کالج میں: 31 جولائی تا 2 اگست
آخری مرحلہ (فائنل فیز):
(صرف وہ طلبہ جو پہلے دو مرحلوں میں رجسٹر نہیں ہوئے)
سلاٹ بُکنگ: 5 اگست
سرٹیفکیٹ ویریفکیشن: 6 اگست
ویب آپشنز کا اندراج: 6 اگست تا 7 اگست
آپشنز فریزنگ: 7 اگست
نشستوں کا الاٹمنٹ: 10 اگست
ٹیوشن فیس ادائیگی و سیلف رپورٹنگ: 10 اگست تا 12 اگست
فزیکل رپورٹنگ کالج میں: 11 اگست تا 13 اگست
طلبہ سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مقررہ وقت م
یں تمام عمل مکمل کریں تاکہ کسی بھی دشواری سے بچا جا سکے۔