تلنگانہ

ضلع رنگاریڈی میں زلزلہ کے جھٹکے! لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

حیدرآباد ۔ رنگا ریڈی ضلع کے چیوڑلہ اور اس کے اطراف کے علاقوں میں جمعہ کی صبح اچانک زمین کے ہلنے سے مقامی لوگ شدید خوف و ہراس میں مبتلا ہوگئے۔

 

زور دار آواز کے ساتھ آنے والے ان جھٹکوں کی شدت سے لوگ گھبرا کر یہ سمجھ نہ سکے کہ کیا ہو رہا ہے اور خوف کے عالم میں گھروں سے باہر نکل آئے۔ مقامی افراد کے مطابق جمعہ کی صبح تقریباً 9:30 بجے اچانک ایک زور دار آواز سنائی دی اور چند لمحوں تک زمین ہلکی سی لرزتی محسوس ہوئی۔

 

زمین میں جھٹکوں کی وجہ سے گھروں میں موجود اشیاء ہلنے لگیں اور برتنوں کی آوازیں سنائی دینے لگیں جس سے لوگ پریشان ہو کر سڑکوں پر نکل آئے۔حکام اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ یہ معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ آیا یہ کم شدت کا

 

قدرتی زلزلہ تھا یا قریبی کانوں میں ہونے والے دھماکوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی لرزش۔

متعلقہ خبریں

Back to top button