تلنگانہ

تلنگانہ کے منچریال اور آصف آباد ضلع میں زلزلہ کے جھٹکے

تلنگانہ کے اضلاع منچریال اور آصف آباد میں چہارشنبہ کی نصف شب زمین ہلنے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.9 ریکارڈ کی گئی

 

۔ منچریال ضلع کے قریب 35 کلومیٹر فاصلے پر زلزلے کا مرکز قرار دیا گیا۔اسی دوران، آصف آباد ضلع کے بیجور منڈل میں مارتھیڈی گاؤں میں تقریباً 3 سیکنڈ تک زمین ہلنے کی اطلاع ہے ۔ جھٹکوں کے سبب گھروں میں موجود اشیاء گر گئیں اور گہری نیند میں سوئے لوگ اچانک باہر دوڑ نکلے۔

 

گاؤں والوں نے بتایا کہ انہیں پہلے کبھی ایسا تجربہ نہیں ہوا، جس کی وجہ سے وہ شدید خوفزدہ ہیں۔زلزلے کے اثرات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button