تلنگانہ

بی آر ایس رکن اسمبلی پائلٹ روہت ریڈی اور اداکارہ رکل پریت سنگھ کو ای ڈی کی نوٹس

حیدرآباد _ 16 دسمبر ( اردولیکس) انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے بی آر ایس کے رکن اسمبلی پائلٹ روہت ریڈی کو نوٹس جاری کی ہے روہت ریڈی تاندور اسمبلی حلقہ سے بی آر ایس پارٹی کی نمائندگی کرتے ہیں بتایا گیا ہے کہ بنگلور ڈرگس معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے انھیں نوٹس جاری کی ہے اور 19 دسمبر کو پوچھ تاچھ کے لئے حاضر ہونے کی ہدایت دی ہے

تاہم روہت ریڈی نے یہ واضح نہیں کیا کہ کیس کے سلسلے میں کس کو نوٹس دیا گیا ہے۔ روہت ریڈی نے صرف اس بات کی تصدیق کی کہ انہیں نوٹس موصول ہوئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ایم ایل اے روہت ریڈی کے ساتھ ساتھ تلگو فلم کی اداکارہ رکل پریت سنگھ کو بھی ای ڈی نے  نوٹس دیا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button