تلنگانہ
گورنر تلنگانہ اور چیف منسٹر نے دی بقرعیدکی مبارکباد

حیدرآباد: تلنگانہ کے گورنر جیشنو دیو ورما اور وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے ریاست کے تمام مسلم بھائیوں کو عید الاضحیٰ کی دلی مبارکباد پیش کی ہے۔گورنر جیشنو دیو ورما نے اپنے پیغام میں کہا کہ عید الاضحیٰ قربانی، عبادت اور ایثار کی عظیم مثال ہے۔
یہ تہوار انسانیت، ہمدردی اور ضرورت مندوں کی مدد کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بقر عید امن، اتحاد اور بھائی چارے کی علامت ہے۔وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے کہا کہ بقر عید قربانی کا تہوار ہے جو ہمیں سچے ایمان اور بھروسے کے ساتھ نیکی کے راستے پر چلنے کا پیغام دیتا ہے۔
انہوں نے تمام سے اپیل کی کہ وہ اس تہوار کو بھائی چارے اور امن کے ساتھ منائیں۔