تلنگانہ

22مارچ بروز اتوار قلی قطب شاہ اسٹیڈیم میں محفل عید صوفی قوالی، کامیڈی، میوزک اور فلمی ستاروں کا یادگار پروگرام

22مارچ بروز اتوار قلی قطب شاہ اسٹیڈیم میں محفل عید

صوفی قوالی، کامیڈی، میوزک اور فلمی ستاروں کا یادگار پروگرام

حیدرآباد(راست) شہرِ حیدرآباد میں عید کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیے 22 مارچ 2026 بروز اتوار ایک عظیم الشان تفریحی پروگرام ”محفلِ عید“ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ یہ رنگا رنگ تقریب ”دی فیسٹیو فریم ایونٹ“کے زیرِ اہتمام قلی قطب شاہ اسٹیڈیم،ہائی کورٹ روڈ پرشام7 بجے منعقد ہوگی۔

 

اس خصوصی تقریب میں فیملی کے لیے بھرپور تفریح کا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں صوفیانہ قوالی، کامیڈی، بالی ووڈ گائیکی اور کوروگرافڈ ڈانس شامل ہیں۔ معروف وارثی برادران اپنی دلکش صوفی قوالی سے محفل کو گرما دیں گے، جبکہ مشہور کامیڈین قادر شریف اور شہاب الدین (پا پاپایا) اپنے منفرد اندازِ مزاح سے حاضرین کو محظوظ کریں گے۔

 

پروگرام کی خاص بات حیدرآبادی فلمی دنیا کے معروف ستاروں کی شرکت بھی ہوگی، جن میں عدنان ساجد عرف گلودادا، عزیز ناصر، کے بی جانی شامل ہیں جو اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کریں گے۔ رنگا رنگ ڈانس پرفارمنس، نامور فنکاروں کی لائیو سنگنگ اور دلکش آرکسٹرا بھی اس محفل کا حصہ ہوں گے۔ مزید برآں، مزیدار کھانوں اور شاپنگ کے خصوصی اسٹالس بھی موجود ہوں گے، جو اس تقریب کو ایک مکمل فیملی فیسٹیول بنا دیں گے۔

 

منتظمین کے مطابق اس پروگرام میں شرکت کے لیے ٹکٹیں آن لائن ویب سائیٹ ٹکٹس 99سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ پاکنگ کی سہولت سٹی کالج میں دستیاب رہے گی۔ یہ ایونٹ عید کی خوشیاں خاندان کے ساتھ لطف اندوز ہونے کے لیے منعقدکیاجارہا ہے جس میں موسیقی، مزاح اور ثقافتی رنگ ایک ہی اسٹیج پر دیکھنے کو ملیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button