تلنگانہ میں برقی چارجس میں نہیں ہوگا اضافہ – الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن نے چارجس میں اضافہ کی تجویز کو کردیا مسترد
حیدرآباد: تلنگانہ میں برقی کے چارجس میں اضافے کے امکانات کو الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن نے مسترد کر دیا ہے۔ برقی سربراہ کرنے والی کمپنیوں کی طرف سے پیش کردہ چارجس میں اضافے کی تجویز کو الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن نے مسترد کر دیا ہے۔ کمیشن نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی کیٹیگری میں برقی کے چارجس میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔
الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن نے 2024 کے لیے 28 اکتوبر کو دائر کی گئی 8 درخواستوں پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر چیئرمین سری رنگا راؤ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طے شدہ چارجز 10 روپے پر برقرار رہیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ برقی کی کمپنیوں کی مالی حالت، صارفین اور حکومت کی سبسڈی کو مدنظر رکھتے ہوئے کمیشن اپنے فیصلے کرتا ہے۔ چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ برقی کے چارجز کسی بھی کیٹیگری میں نہیں بڑھائے جائیں گے اور طے شدہ چارجز 10 روپے پر برقرار رہیں گے۔