تلنگانہ

نظام آباد کی تلنگانہ یونیورسٹی میں 4 انجینئرنگ کورسس کا آغاز – وائس چانسلر پروفیسر پی یادگیری راؤ کی پریس کانفرنس 

جاریہ سال تلنگانہ یونیورسٹی میں 4 انجینئرنگ کورسس کا آغاز

حکومت تلنگانہ کی جانب سے احکامات جاری

وائس چانسلر پروفیسر پی یادگیری راؤ کی پریس کانفرنس

 

نظام آباد:31/ جولائی (محمد یوسف الدین خان اردو لیکس) سکریٹری ڈاکٹر یوگیتا رانا نے سرکاری حکمنامہ 32 جاری کرتے ہوئے تلنگانہ یونیورسٹی نظام آباد میں سال 2025-26 کیلئے انجینئرنگ کورسس کے جن میں بی ٹیک (سی ایس ای)، بی ٹیک (سی ایس ای)، آرٹیفشل انٹلیجنس، بی ٹیک (کمپیوٹر سائنس اینڈ آئی ٹی) اور بی ٹیک (ڈاٹا سائنس) شامل ہے

 

اس خصوص میں انہوں نے رجسٹرار تلنگانہ یونیورسٹی نظام آباد، اسپیشل سکریٹری چیف منسٹر سکریٹری محکمہ تعلیم کو احکامات جاری کئے ہیں۔ ان انجینئرنگ کورسس میں 60 طلباء کو سال 2025-26 کیلئے داخلے دینے کی اجازت دی گئی ہے۔ آج تلنگانہ یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر ٹی یادگیری راؤ اور رجسٹرار پرو ایم یادگیری نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے تلنگانہ ریاستی حکومت کی طرف سے تلنگانہ یونیورسٹی کو انجینئرنگ کالج میں داخلے کیلئے منظوری دی جانے پر چیف منسٹر تلنگانہ اے ریونت ریڈی سے اظہار تشکر کیا۔

 

وائس چانسلر پروفیسر ٹی یادگیری راؤ نے بتایا کہ 5/ اگست سے شروع ہونے والی تیسری کونسلنگ کے ذریعہ تلنگانہ یونیورسٹی کے انجینئرنگ کالج میں کمپیوٹر سے متعلق 240 کورسس میں داخلوں کو منظوری دی گئی ہے اور یہ کورسس مضبوط طریقے سے کرائے جائیں گے۔انہوں نے یقین دلایا کہ اس تعلیمی سال سے کوئی بھی طالب علم انجینئرنگ میں شامل نہ ہونے کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے رکن قانون ساز کونسل وپی سی سی صدر بی مہیش کمار گوڑ، حکومت تلنگانہ کے مشیر ایس سی، ایس ٹی، بی سی، او بی سی، میناریٹی محمد علی شبیر، اراکین اسمبلی ڈاکٹر اے بھوپتی ریڈی، پی سدرشن ریڈی، مدن موہن راؤ، پوچارام سرینواس ریڈی کے بشمول ضلع کے تمام عوامی نمائندوں نے جنہوں نے تلنگانہ یونیورسٹی میں انجینئرنگ کورسس کے آغاز کیلئے ان کی مثبت کوششوں پر اظہار تشکر کیا۔

 

علاوہ ازیں انہوں نے تلنگانہ ہائر ایجوکیشن کونسل چیرمین پروفیسر وی بالاکرشنا ریڈی، سکریٹری پروفیسر رام وینکٹیش اور پروفیسر اتکیالا پرشوتم سے بھی اظہار تشکر کیا۔بالخصوص ہائیر ایجوکیشن کونسل سکریٹری ڈاکٹر یوگیتا رانا اور کالجیٹ کمشنردیوسینا کی بنیادی طور پر کوششوں کی ستائش کی۔

 

انہوں نے طلباء تنظیموں، عوامی انجمنوں، تلنگانہ یونیورسٹی ٹیچرس اسوسی ایشن اورنان ٹیچنگ اسٹاف عملہ کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا جنہوں نے اس انجینئرنگ کالج کی منظوری میں تعاون کیا تھا۔اس پریس کانفرنس میں آڈٹ سیل ڈائریکٹر پروفیسر گنتا چندر شیکھر، کنٹرولر، سمپت کمار، این ایس ایس کوآرڈینیٹر، پروفیسر رویندر ریڈی، پروفیسر کنکیا، پروفیسر رام بابو، پروفیسر انجنیلو، ڈائرکٹر پی آر او ڈاکٹر جئے پننایا، ڈائرکٹر اقلیتی سیل ڈاکٹر محمد عبدالقوی اور دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button