تلنگانہ
مجلس کے سابق رکن اسمبلی وراثت رسول خان کا انتقال

حیدرآباد۔ کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے سابق رکن اسمبلی وراثت رسول خان کا انتقال ہوگیا۔ ابھی ابھی یہ اطلاع ملی ہے۔ وہ سابق میں حلقہ اسمبلی نامپلی سے مجلس کی نمائندگی کیا کرتے تھے۔
مرحوم سال 2009 کے اسمبلی انتخابات میں نامپلی حلقہ سے مجلس کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے۔ انھوں نے اپنی سیاسی کیریئر کا آغاز مجلس کے کارپوریٹر کے طور پر کیا تھا اور اس کے بعد اسمبلی کے لئے منتخب ہوئے۔
وارثت رسول خان کی نماز جنازہ منگل 28 مئی کو بعد نماز مغرب مسجد عالمگیر شانتی میں ادا کی جائے گی ۔ مرحوم سابق رکن اسمبلی و ماہر تعلیم شاداں گروپ آف انسٹی ٹیوشن کے بانی وزارت رسول خان مرحوم کے چھوٹے بھائی تھے