تلنگانہ
حیدرآباد: مکان میں مشتبہ دھماکہ، ایک ہی خاندان کے 7 افراد زخمی۔ بچے اور خواتین بھی شامل

حیدرآباد: شہر کے بہادر پورہ، کشن باغ علاقہ میں آج ایک مکان میں بھیانک دھماکہ ہوا، حادثہ اتنا شدید تھا کہ مکان کی چھت اور دیواروں کو نقصان پہنچا۔ اس حادثہ میں تقریباً 7 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں
میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، حادثے کے فوراً بعد مقامی افراد نے زخمیوں کو فوری علاج کے لئے عثمانیہ دواخانہ منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق یہ دھماکہ وسیم نامی شخص کے مکان میں پیش آیا۔ شبہ کیا جاتا ہے کہ پٹاخوں کی تیاری کے دوران یہ دھماکہ ہوا ۔ ابتداء میں یہ سمجھا گیا تھا کہ شاید گیس سلنڈر پھٹ پڑا
تحقیقات کے بعد پولیس اس نتیجہ پر پہنچی کہ یہ گیس سلنڈر دھماکہ نہیں ہے۔ اس دھماکہ میں وسیم کے ارکان خاندن زخمی ہوگئے۔