تلنگانہ
حیدرآباد میں اتوار کو فلسطین کی تائید میں اظہار یگانگت اجلاس _ چیف منسٹر ریونت ریڈی کی شرکت

حیدرآباد _ 3 فروری ( اردولیکس) تلنگانہ سی پی آئی کے ریاستی سکریٹری اور رکن اسمبلی سامبا سیواراؤ نے کہا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی 4 فروری اتوار کو حیدرآباد میں منعقدہ ‘فلسطین کی تائید میں منعقدہونے والے اظہاریگانگت کے اجلاس ‘ میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سی پی آئی کے قومی جنرل سکریٹری ڈی راجہ اور فلسطینی سفیر عدنان محمد جابر ابوالحیجہ بھی اس میٹنگ میں شرکت کریں گے جو اتوار کو شام 6 بجے سندرایا وگیان کیندر میں منعقد ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی کو اس میٹنگ میں بطور مہمان خصوصی مدعو کیا اور انہوں نے مثبت جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطین میں نسل کشی کر رہا ہے اور اس تناظر میں پوری دنیا فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد فلسطین اظہار یگانگت اجلاس سی پی آئی کے زیراہتمام منعقد کیا جارہا ہے۔