تلنگانہ

تلنگانہ میں ورکنگ جرنلسٹس کے اکریڈیشن کارڈ کی میعاد میں توسیع

تلنگانہ میں ورکنگ جرنلسٹس کے اکریڈیشن (شناختی کارڈ) کی مدت میں مزید تین ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں  محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کی اسپیشل کمشنر سی ایچ پریانکا نے آج باضابطہ احکامات جاری کیے۔

 

واضح رہے کہ موجودہ کارڈز کی میعاد 30 جون 2025 کو ختم ہو رہی ہے۔ تاہم، بعض وجوہات کے پیش نظر حکومت نے ان کی میعاد میں مزید تین ماہ یعنی یکم جولائی 2025 سے 30 ستمبر 2025 تک توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

محکمہ کے عہدیداروں نے بتایا کہ اس سلسلے میں تمام اضلاع کے کلکٹروں، آر ٹی سی حکام اور دیگر متعلقہ افسران کو مطلع کر دیا گیا ہے تاکہ شناختی کارڈ رکھنے والے صحافیوں کو کسی بھی قسم کی دقت کا سامنا نہ  کرنا پڑے ۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button