تلنگانہ
دسویں جماعت کی امتحانی فیس کی آخری تاریخ میں توسیع، تلنگانہ حکومت کا اعلان

دسویں جماعت امتحانی فیس کی آخری تاریخ میں توسیع، حکومت کا اعلان
تلنگانہ میں دسویں جماعت کے امتحانات کی تیاریوں کا عمل جاری ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ تعلیم نے امتحانی فیس جمع کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔
محکمہ کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق، امتحانی فیس بغیر کسی جرمانے کے 20 نومبر تک جمع کی جا سکتی ہے۔
تاخیر کی صورت میں 21 نومبر سے 29 نومبر تک 50 جرمانہ،
2 دسمبر سے 11 دسمبر تک 200 جرمانہ،
اور 15 دسمبر سے 29 دسمبر تک 500 جرمانہ ادا کر کے فیس جمع کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
محکمہ نے واضح کیا کہ مقررہ تاریخوں کے بعد کسی بھی صورت میں فیس قبول نہیں کی جائے گی۔



