تلنگانہ
حیدرآباد کے مضافات میں زلزلہ ۔ عینی شاہدین کا بیان

حیدرآباد ۔ حیدرآباد کے قطب اللہ پور اسمبلی حلقہ کے گاجولارامارم آدرش نگر میں منگل کی صبح تقریباً 10 بجے مقامی لوگوں نے بتایا کہ چند سیکنڈ کے لیے زمین ہلتی ہوئی محسوس ہوئی۔
مقامی خاتون انجلی کا کہنا ہے کہ اچانک زمین میں لرزش محسوس ہوتے ہی لوگ خوفزدہ ہو گئے اور گھروں سے باہر نکل کر سڑکوں پر آ گئے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ کافی عرصے سے یہاں پر مقیم ہیں لیکن ابھی تک اس طرح زمین میں لرزش محسوس نہیں کی گئی
ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے جس سے ہم خوفزدہ ہو گئے۔اس واقعے سے متعلق ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔



