تلنگانہ

مشہور عالم دین حضرت مولانا شاہ محمد کمال الرحمن صاحب کا سانحہ ارتحال

حیدرآباد _ قادریہ کمالیہ کی بزرگ شخصیت حضرت مولانا شاہ کمال الرحمن بعمر 80 سال(ولد حضرت شاہ صوفی غلام محمد   کا مختصر سی علالت کے باعث 3 مئی  چہارشنبہ نماز ظہر سے قبل انتقال ہوگیا۔۔۔ نماز جنازہ جمعرات 4 /مئی بعد نماز فجر احاطہ دارالعوام حیدرآباد مسجد شیورام پلی میں ادا کی گئی  اور تدفین قبرستان فرمان واڑی (عابڈز) متصل دفتر روزنامہ سیاست میں عمل میں آئی۔

 

۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 6 لڑکے اور 5 لڑکیاں شامل ہیں ۔۔مولانا شاہ کمال الرحمن کی شخصیت ملک بھر میں نمایاں جانی پہچانی شخصیات میں شمار کی جاتی تھی۔۔موصوف نے دارالعلوم دیوبند اور دارالعوام ندوۃالعلما۶ لکھنو سے علم کی فراغت حاصل کی ۔۔وہ مدار قرآن کے علاوہ تصوف اور دیگر بہت ساری موضوعات پر کتابیں لکھیں۔۔۔ان کے برادران میں مولانا شاہ جمال الرحمن مفتاحی، مولانا نوال الرحمن اور مولانا بلال الرحمن ہیں۔۔موصوف عرصہ دراز سے مسجد عالمگیری شانتی نگر میں خطابت کے فرائض انجام دینے اور بحیثیت تدریس دارالعوام حیدرآباد میں خدمات انجام دی۔۔

 

مزید تفصیلات مولانا مفتی انعام الرحمن جمیل اور مولانا محمد فضل الرحمن محمود کے فون نمبرات 9493254227 اور 770262/6695سے حاصل کی جاسکتی ہے۔۔۔

متعلقہ خبریں

Back to top button