تلنگانہ
باپ بیٹے کو ہرا کر تیسری مرتبہ بن گیا سرپنچ
تلنگانہ کے میدک ضلع کے رامائم پیٹ منڈل کے جھانسی لنگاپور پنچایت کے انتخابات میں باپ اور بیٹے کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھا گیا جہاں باپ نے بیٹے کو شکست دیتے ہوئے تیسری بار سرپنچ بن گیا۔
تیسری بار سرپنچ منتخب ہونے والا رام کیشتیا نے اپنے بیٹے وینکٹیش کو 99 ووٹوں کی شاندار اکثریت سے دے دی ۔ کل 1,985 ووٹوں میں رام کیشتیا کو 684 ووٹ ملے، جبکہ وینکٹیش نے 585 ووٹ حاصل کئے
ان انتخابات میں جہاں ووٹرز نے باپ کے حق میں زیادہ ووٹ دے کر والد کی مقبولیت کا لوہا منوایا، اور بیٹے کے لئے بھی کامیابی کا راستہ ہموار کیا۔



