تلنگانہ

ڈیوٹی کے دوران کلاس روم میں دل کا دورہ پڑنے سے خاتون ٹیچر کی موت

حیدر آباد ۔ 18 اکتوبر ( اردو لیکس ) تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع کے ظہیر آباد میں ایک خاتون نیچر دوران ڈیوٹی دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہو گئیں۔

 

تفصیلات کے مطابق ایم پی یوپی اسکول میں سکنڈری گریڈ ٹیچر کے طور پر خدمات انجام دینے والی سجاتا معمول کے مطابق صبح اپنی کلاس میں طلبہ کو پڑھانے کے لئے داخل ہوئیں

 

۔ اچانک انہیں سینے میں شدید درد محسوس ہوا اور وہ وہیں کلاس روم میں گر پڑیں ۔ طلبہ نے فوری طور پر دیگر اساتذہ کو اطلاع دی لیکن جب انہیں طبی امداد کے لئے لے جانے کی کوشش کی گئی تو اس وقت تک ان کی موت واقع ہو چکی تھی ۔

 

متوفیہ کا تعلق کو ہیر منڈل کے پکیڈی گمل گاؤں سے تھا کلاس روم کی ٹیچر کی اچانک موت پر ساتھی ٹیچرس اور طلبہ پر سکتہ طاری ہوگیا

متعلقہ خبریں

Back to top button