تلنگانہ
حیدرآباد سمیت چند اضلاع میں آیندہ 12 گھنٹوں کے دوران طوفانی بارش کی پیش قیاسی

حیدرآباد _ 19 جولائی ( اردولیکس) تلنگانہ میں آیندہ 12 گھنٹے کے دوران حیدرآباد سمیت ریاست کے چند اضلاع میں طوفانی بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے
محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے بتایا کہ جنوبی اور شمالی خلیج بنگال میں بننے والا ہوا کا کم دباؤ شدید کم دباؤ کی شکل اختیار کر گیا ہے۔ جس کے پیش نظر اگلے 12 گھنٹوں میں یہ طوفان بننے کا امکان ہے۔
اس کی وجہ سے تلنگانہ کے اضلاع ملوگو، کوٹہ گوڈم، کھمم اور محبوب آباد میں بہت زیادہ بارش کا امکان ہے۔ آصف آباد، منچیریال، کریم نگر، پداپلی ، بھوپال پلی ، ورنگل اور ہنمکنڈہ اضلاع میں موسلادھار سے بہت زیادہ بارش کا امکان ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ حیدرآباد میں بھی تیز بارش کا امکان ہے۔