تلنگانہ
آتشزدگی واقعہ میں قرآن شریف محفوظ۔تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں معجزہ

کریمنگر۔ ریاست تلنگانہ ضلع جگتیال کے مستقر دھرم پوری میں واقع ایک بریانی ہوٹل میں آتشزدنی کا واقعہ پیش آیا تاہم کرشماتی و معجزاتی طور پر اللہ کا کلام قرآن شریف، ،الحمدللہ اپنی اصلی جوں کی توں حالات میں پائی گئی اور بالکل محفوظ رہی۔
تفصیلات کے بموجب مستقر دھرم پوری کے اسٹار بریانی ہوٹل میں کل رات دیر گئے اچانک آتشزدنی کا واقعہ پیش آیا۔اس ہوٹل میں موجود تمام اشیاء جل کر خاکستر ہوگئے۔عینی شاہدین نے اس آتشزنی واقعہ میں،،قرآن شریف ،،محفوظ رہنے پر اس کو قدرتی،کرشماتی،معجزہ قرار دے رہے ہیں۔
اس واقعہ میں کوئ جانی نقصان بھی نہیں ہوا۔ہر طرف اس واقعہ کے تذکرے عوام و خواص کی زبان ہر جاری ہے۔اسٹار ہوٹل عوام کی توجہ کا مرکز بنا ہواہے۔



