تلنگانہ

جاگروتی کے کارکنوں پر فائرنگ – کویتا کی پولیس میں شکایت – معاملہ کی تحقیقات کا کیا مطالبہ

حیدرآباد، 13 جولائی: تلنگانہ قانون ساز کونسل کی رکن کویتا نے تین مار ملنا کے خلاف شکایت درج کرانے کے لیے آج ڈائریکٹر جنرل پولیس  کے دفتر پہنچیں اور تحریری شکایت حوالہ کی

 

بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کویتا نے الزام عائد کیا کہ تین مار ملنا نے ان کے خلاف نازیبا ریمارکس کئے اور ان کی تنظیم ‘جاگروتی’ سے وابستہ کارکنوں پر حملے کروائے۔ انہوں نے سوال کیا کہ آیا یہ حملے تین مار ملنا کی ذاتی ہدایت پر کئے گئے یا پھر حکومت کی پشت پناہی سے، اس بات کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے

 

۔ کویتا نے کہا کہ ایک سنگین واقعہ کے باوجود ڈی جی پی کا دفتر میں موجود نہ رہنا خود اس بات کا اشارہ دیتا ہے کہ شاید حکومت اس معاملے میں شامل ہے یا اسے بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس واقعہ کی مکمل اور غیر جانبدارانہ جانچ کرائی جائے تاکہ اصل حقیقت عوام کے سامنے آ سکے۔

 

کویتا نے فائرنگ کے واقعہ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آخر گن مینوں کو گولیاں چلانے کی نوبت کیوں پیش آئی؟ انہوں نے کہا کہ تین مار ملنا کی اجازت کے بغیر ان کے گن مین فائرنگ نہیں کر سکتے، اس لئے اس پہلو کی بھی چھان بین کی جائے۔

 

کویتا نے مطالبہ کیا کہ تین مار ملنا کے ان گن مینوں کو فوراً برطرف کیا جائے جنہوں نے جاگروتی کارکنوں پر گولیاں چلائیں۔ انہوں نے تلنگانہ تحریک کی یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ اس وقت کے حالات میں بھی پولیس یا کسی گن مین نے فائرنگ نہیں کی تھی، مگر آج جمہوری احتجاج کے دوران فائرنگ ہونا ایک تشویشناک عمل ہے جس کی سخت مذمت کی جانی چاہیے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button