تلنگانہ

روڈی شیٹر پر فائرنگ ۔ کمشنر پولیس حیدرآباد نے بتائی واقعہ کی پوری تفصیل

حیدرآباد: کمشنر پولیس حیدرآباد سجنار نے بتایا کہ آج شام تقریباً 5 بجے چادر گھاٹ کے وکٹوریہ گراؤنڈ کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔دو رہزن کسی سے  سیل فون چھین لینے کی کوشش کررہے تھےجب ڈی سی پی چیتنیہ نے انہیں پکڑنے کی کوشش کی۔

 

 

ان میں سے ایک روڈی شیٹر محمد عمر انصاری جس کے خلاف 20 سے زائد مقدمات درج ہیں، وہ اس سے قبل دو سال جیل کی سزا بھی کاٹ چکا ہے اس نے ڈی سی پی کے گن مین پر خنجر سے حملے کی کوشش کی جوابی کارروائی میں ڈی سی پی چیتنیہ نے دو راؤنڈ فائر کیے جس سے ملزم کے ہاتھ اور پیٹ پر گولیاں لگیں۔

 

 

زخمی ملزم کو فوری طور پر یشودھا اسپتال، ملک پیٹ منتقل کیا گیا۔دوسرا رہزن موقع سے فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔واقعہ میں ڈی سی پی کو اور کانسٹیبل کو معمولی اندرونی چوٹیں پہنچیں، انھیں بھی علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا اور ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔اس واقعہ کے حوالے سے پولیس کمشنر سجنار نے کہا کہ”واقعہ کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔

 

 

مجرموں کی مدد کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button