تلنگانہ کے عازمین حج کا پہلا قافلہ مدینہ منورہ روانہ

تلنگانہ سے عازمین حج کی پہلی پرواز پیر کی رات مدینہ منورہ کے لئے روانہ ہو گئی ۔ روانگی سے قبل عازمین کے لئے ایئرپورٹ پر کئے گئے بہتر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر چیئرمین حج کمیٹی خسرو بیابانی کے ہمراہ سکریٹری اقلیتی امور جناب تفسیر اقبال تمریز کے صدر جناب فهیم قریشی، وقف بورڈ کے صدرنشین جناب عظمت اللہ حسینی اور اقلیتی فینانس کارپوریشن کے صدرنشین جناب عبید اللہ کو توال بھی موجود تھے۔
معائنہ کرنے والی ٹیم نے عازمین کے لئے کھانے پینے کے انتظامات طبی سہولیات اور امیگریشن پوائنٹس کا بغور جائزہ لیا۔ مولا ناخسر و پاشاہ نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ” الحمد لله، تلنگانہ حج کمیٹی کی جانب سے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی، جو پہلے آج پہلی پرواز کے عازمین سے ملنے والے تھے، اب 17 مئی کو عازمین حج سے خطاب کریں گے اور گے اور انہیں جھنڈی دکھا دکھا کر روانہ کریں گے