تلنگانہ

تلنگانہ راجنا سرسلہ میں پھنسے 5 کسان آرمی ہیلی کاپٹر کے ذریعہ بحفاظت ریسکیو

تلنگانہ کے راجنا سرسلہ ضلع کے گمبھی راو پیٹ منڈل کے نرمل واگو میں پھنسے ہوئے 5 کسانوں کو جمعرات کی دوپہر آرمی ہیلی کاپٹروں کی مدد سے بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔

 

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ہوئی موسلا دھار بارش کے نتیجہ میں اُوپری مانیر ندی کے شدید بہاؤ سے نرمل گاؤں کے پانچ کسان، جو مویشی چرانے گئے تھے، پانی میں پھنس گئے۔

 

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ضلع کلکٹر اور ایس پی نے امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ متاثرین کو چہارشنبہ کی شام ڈرون کے ذریعہ کھانے پینے کا سامان اور کمبل بھیجے گئے تاکہ وہ رات بھر کسی طرح گزار سکیں۔

 

تاہم شدید بارش اور سردی کے سبب کسان رات بھر پانی میں بھیگتے ہوئے پریشان رہے۔ بعد ازاں مرکزی وزیر  بنڈی سنجے کی اپیل پر وزارتِ دفاع نے فوری طور پر فوجی ہیلی کاپٹر روانہ کئے۔ جمعرات کی دوپہر ریسکیو ٹیم نے پانچوں کسانوں کو بحفاظت نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button