تلنگانہ

فلک نما ایکسپریس حادثہ۔ 4 بوگیاں جل کر خاکستر۔مسافرین نے آگ لگتے ہی چین کھینچ کر ٹرین کو رکوادیا

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے یادادری بھواناگیری ضلع میں فلک نما ایکسپریس میں زبردست آگ لگ گئی۔ ضلع کے پگی ڈیپلی-بومائی پلی کے درمیان بنگال سے سکندرآباد آنے والی فلک نما ایکسپریس کے دو ڈبوں میں آگ لگ گئی۔ جیسے ہی مسافروں نے دیکھا اور زنجیر کھینچی، پائلٹ نے فوری طور پر ٹرین کو روک دیا۔ ٹرین کے ڈبے میں سوار مسافر ٹرین سے اتر گئے جس کے نتیجے میں بہت بڑا جانی نقصان ٹل گیا،لیکن آگ بجھانے والے عملے کے پہنچنے سے پہلے ہی باقی بوگیوں میں آہستہ آہستہ آگ پھیل گئی۔

 

جس کی وجہ سے علاقے میں دھواں بھر گیا۔ حکام نے بتایا کہ آگ لگنے سے چار بوگیاں مکمل طور پر جل گئیں۔ ساؤتھ سنٹرل ریلوے کے جنرل منیجر ارون کمار جین نے سکندرآباد سے موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا۔ فائر بریگیڈ کے عملے کے پہنچنے کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ بوگیوں کا لنک ہٹا دیا گیا اور دوسری بوگیوں کو آگ لگنے سے روک دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button