تلنگانہ

حیدرآباد میں طوفانی بارش کے دوران فوڈ ڈیلیوری بوائے فرحان کھلے نالہ میں گر پڑا ، سوشل میڈیا پر شدید غم و غصہ

حیدرآباد میں طوفانی بارش کے دوران فوڈ ڈیلیوری بوائے کھلے نالہ میں گر کر زخمی، سوشل میڈیا پر شدید غم و غصہ

 

حیدرآباد کے ایل بی نگر علاقے میں ہفتہ کی رات شدید طوفانی بارش کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جب زومایٹو کا فوڈ ڈیلیوری بوائے سید فرحان کھلے نالہ میں گر گیا۔ یہ واقعہ ٹی کے آر کمان کے قریب پیش آیا جہاں بارش کے باعث نالہ میں پانی کی سطح بلند ہو گئی تھی۔

 

سید فرحان، جو سنتوش نگر کا رہائشی ہے اور گزشتہ 6 سالوں سے ڈیلیوری بوائے کے طور پر کام کر رہا ہے، ایک کسٹمر کو پارسل پہنچانے کے دوران نالے میں گر گیا۔ اس حادثے میں اس کا موبائل فون پانی میں بہہ گیا اور نئی بائیک جو وہ ماہانہ قسطوں میں ادا کر رہا تھا، خراب ہو گئی اور نالے میں پھنس گئی۔

 

مقامی لوگوں نے فوری طور پر مدد کرتے ہوئے سید فرحان کو نالے سے نکالا اور رسی کی مدد سے اس کی بائیک بھی نکال لی۔ تاہم، اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) اور حکومت پر شدید تنقید کی ہے۔

 

لوگوں کا مطالبہ ہے کہ شہر میں کھلے نالوں کے قریب واضح انتباہی سائن بورڈز لگائے جائیں تاکہ ایسی ناخوشگوار صورتحال دوبارہ نہ ہو۔ صارفین کا کہنا ہے کہ جی ایچ ایم سی کی لاپرواہی کے باعث یہ حادثہ ہوا اور اگر بروقت اقدامات کیے جاتے تو یہ واقعہ ٹالا جا سکتا تھا۔

 

سید فرحان نے حکومت سے مدد کی اپیل کی ہے تاکہ وہ اپنی خراب شدہ بائیک کی مرمت یا نئی بائیک حاصل کر سکے اور اپنی روزمرہ کی زندگی بہتر بنا سکے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button