تلنگانہ

سمیت غذا 100 سے زائد طالبات کی طبعیت بگڑ گئی۔نظام آباد ضلع میں واقعہ

نظام آباد: ریاست تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں واقع ایک اسکول کی 100 سے زائد طالبات سمیت غذا سے متاثر ہو گئی ہیں۔

 

فوری طور پر ملی اطلاعات کے مطابق بھیمگل میں واقع کشتورابا ودھیالیہ میں کل رات کھانا کھانے کے بعد 100 سے زائد طالبات نے پیٹ میں درد کی شکایت کی جن میں سے 80 کو علاج کیلئے نظام آباد کے ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا۔

 

15 طالبات آئی سی یو میں زیر علاج ہیں جبکہ دیگر کو ایمرجنسی وارڈ میں رکھ کر ان کا علاج کروایا جا رہا ہے۔ متاثرین کی تعداد میں اضافہ کا امکان ہے، انہیں بھی بہتر علاج کے لیے نظام آباد منتقل کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

 

معلوم ہوا ہے کہ یہ طالبات پیٹ کے درد کی شکایت کے ساتھ ساتھ قئے اور دست کی بھی شکایت کر رہی تھیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button