تلنگانہ

"بیوقوف” ریمارکس پر تلنگانہ کانگریس میں ہلچل، وزیر اقلیتی بہبود لکشمن کمار برہم — پونم پربھاکر سے معافی کا مطالبہ

بیوقوف” ریمارکس پر تلنگانہ کانگریس میں ہلچل، وزیر اقلیتی بہبود لکشمن کمار برہم — پونم پربھاکر سے معافی کا مطالبہ

 

تلنگانہ کے دو وزراء کے درمیان “بیوقوف” کے ریمارکس پر تنازعہ شدت اختیار کر گیا ہے۔ وزیر اقلیتی بہبود لکشمن کمار نے وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر کے متنازعہ ریمارک پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پارٹی قیادت کو خط لکھا ہے

 

۔ انہوں نے صدر کانگریس ملیکارجنا کھڑگے اور انچارج تلنگانہ کانگریس امور میناکشی نٹراجن سے اپیل کی ہے کہ پونم پربھاکر کو فوری طور پر معافی مانگنے کی ہدایت دی جائے۔ لکشمن کمار نے واضح کیا کہ اگر پونم پربھاکر کل تک معافی نہیں مانگتے تو اس کے بعد پیدا ہونے والے حالات کی ذمہ داری ان ہی پر عائد ہوگی

 

۔وزیر لکشمن نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا مادیگا برادری میں پیدا ہو کر وزیر بننا میرا قصور ہے؟ انہوں نے مزید بتایا کہ وہ جلد سونیا گاندھی، راہول گاندھی اور ملیکارجنا کھڑگے سے ملاقات کر کے اس معاملے پر تفصیل سے بات کریں گے

 

اسی دوران وزیر سریدھر  بابو نے پونم پربھاکر کے “بیوقوف” ریمارکس کو غلط قرار دیا ۔ سریدھر بابو نے کہا کہ پونم پربھاکر  کے ایسے بیانات کانگریس پارٹی اور حکومت، دونوں کے لیے مناسب نہیں ہیں۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ ریمارکس سے گریز کیا جانا چاہئے

 

۔ اس بیان کے بعد کانگریس میں وزرا کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں، جبکہ پارٹی کے اندرونی حلقوں میں صورتحال کو سنبھالنے کی کوششیں جاری ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button