میسی اور چیف منسٹر تلنگانہ کے درمیان ہوا فٹبال مقابلہ۔ راہل گاندھی کے ساتھ پرینکا گاندھی کے بچوں نے بھی دیکھا میچ

میسی اور چیف منسٹر تلنگانہ کے درمیان ہوا فٹبال مقابلہ۔ راہل گاندھی کے ساتھ پرینکا گاندھی کے بچوں نے بھی دیکھا میچ
حیدرآباد: گوٹ کپ کے نام سے اوپل اسٹیڈیم میں ایک نمائشی فٹبال میچ منعقد ہوا۔ اس موقع پر میسی اور تلنگانہ کے وزیرِ اعلیٰ ریونت ریڈی کی ٹیموں کے درمیان ایک دوستانہ میچ کھیلا گیا۔سنگارینی آر آر ٹیم کی جانب سے میدان میں اترے وزیرِ اعلیٰ ریونت ریڈی نے ایک گول کیا جبکہ میسی نے دو گول اسکور کیے۔
میچ کے آغاز سے قبل میسی اور ریونت ریڈی نے دونوں ٹیموں کے ساتھ تصاویر کھنچوائیں۔ گیلری میں موجود شائقین کو میسی نے فٹبال کو کک مار کر تحفے کے طور پر دیا۔راہول گاندھی کے ساتھ ساتھ پرینکا گاندھی کے بیٹے اور بیٹی نے بھی یہ فٹبال میچ دیکھا۔سنگرینی آر آر ٹیم نے میسی کی ٹیم کو 3-0 گول سے شکست دے کر فتح حاصل کی۔
فاتح اور رنر اپ ٹیموں کے کھلاڑیوں کو میسی، وزیرِ اعلیٰ ریونت ریڈی اور راہول گاندھی نے ٹرافیاں پیش کیں۔میچ کے دوران اوپل اسٹیڈیم میں منعقد کیا گیا لیزر شو شائقین کی توجہ کا مرکز رہا۔ راہول سیپلی گنج اور منگلی
کی موسیقی تقریب نے بھی مداحوں کو خوب محظوظ کیا۔




