تلنگانہ

سابق رکن اسمبلی مجلس جناب سید احمد پاشاہ قادری کا انتقال

جناب سید احمد پاشاہ قادری زرین کلاہ معتمد عمومی کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و سابق رکن اسمبلی کا منگل 3 فروری کو بعد مغرب بہ عمر 72 برس انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ چہارشنبہ 4 فروری کو

 

بعد نماز ظہر (جماعت 1.20) جامع مسجد حکیم میر وزیر علی فتح دروازہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین احاطہ مسجد حضرت سید محی الدین پاشاہ زرین کلاہؒ نور خاں بازار میں عمل‌میں آئے گی۔

 

پسماندگان میں ایک صاحبزادہ مولانا سید قادر محی الدین قادری جنید پاشاہ زرین کلاہ اور 2 صاحبزادیاں شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم جمعرات کو بعد نماز عصر مسجد حضرت سید محی الدین پاشاہ زرین کلاہؒ نور خاں بازار میں مقرر ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button