کھمم ضلع کے وایرا اسمبلی حلقہ کے سابقہ بی آر ایس ایم ایل اے بی مدن لال چل بسے 28 تاریخ کو آخری رسومات

کھمم۔ ایس ٹی طبقہ کے قد آور قائد و سابقہ رکن اسمبلی ویرا بی مدن لال کا دل کا دورہ پڑنے پر دہانت ہوگیا۔
بی مدن لال کو پیٹ میں درد کی شکایت پر افراد خاندان نے چار دن قبل حیدرآباد کے ایک خانگی ہاسپٹل میں علاج کے لیے شریک کروایا ان کی طبیعت میں بہتری بھی ہوی ڈاکٹروں نے چہار شنبہ کو ڈسچارج کرنے کے لیے بھی کہا مگر اچانک 27 مئی بروز منگل کو بی مدن لال کو دل کا دورہ پڑنے پر ان کی موت واقع ہوگئی
ان کی عمر 62 سال تھی بی مدن لال سن 1963 مئی 3 کو کھمم ضلع کے رگھونات پالم منڈل میں پیدا ہوئے بی مدن لال کھمم ضلع کے ویرا اسمبلی حلقہ سے سن 2014 اسمبلی انتخابات میں وی ایس آر کانگریس پارٹی کے ٹکٹ پر شاندار کامیابی حاصل کی بعدہ بی مدن لال نے بی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کی 2018 کے اسمبلی انتخابات میں بی مدن لال کو وایرا اسمبلی حلقہ
سے کانگریس کے امیدوار راملو نائک نے شکشت سے دوچار کیا بی مدن لال ایس ٹی طبقہ میں قد آور قائد مانے جاتے تھے ان کی اچانک موت پر ویرا اسمبلی حلقہ میں غم کا ماحول دیکھا گیا ان کی اچانک موت پر ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرا مارکا ریاستی وزیر زراعت
ٹی ناگیشور راؤ ریاستی وزیر مال و اطلاعات و تعلقات عامہ پی سرینواس ریڈی نے گہرے دکھ اظہار کرتے ہوئے افراد خاندان کو تسلی دی ان کی نعش کو حیدرآباد سے کھمم منتقل کیا گیا بی مدن لال کی آخری رسومات 28 مئی کو کھمم میں اداکی جائے گی