جگتیال کے سابق صدرِ ملت اسلامیہ و سابق کونسلر محمد ریاض الدین ماما کا انتقال

تلنگانہ کے جگتیال شہر کے سابق صدرِ ملت اسلامیہ سنٹرل کمیٹی اور سابق کونسلر محمد ریاض الدین ماما کا انتقال ہو گیا۔ وہ کچھ دنوں سے علیل اور زیر علاج تھے۔ ان کے انتقال پر شہر میں رنج و غم کی لہر دوڑ گئی۔
مرحوم نے ملت اسلامیہ سنٹڑل کمیٹی جگتیال کے صدر کی حیثیت سے کئی معیاد تک خدمات انجام دیں اور تعلیمی و مذہبی تنظیموں سے وابستہ رہے۔ بی آر ایس دورِ حکومت میں بلدیہ جگتیال کے معاون کونسلر بھی رہے۔
نمازِ جنازہ بعد نمازِ ظہر 1:45 پر جامع مسجد جگتیال میں ادا کی جائے گی، اور تدفین مسجد مقبرہ کے قریب قبرستان میں ہوگی۔
ریاض ماما کے انتقال پر رکن اسمبلی ڈاکٹر سنجے کمار اور سابق رکن کونسل ٹی جیون ریڈی ؛ رکن کونسل ایل رمنا اور مختلف سیاسی جماعتوں کے قایدین نے مرحوم کے مکان پہنچ کر ہسماندگان کو پرسہ دیا اور تعزیت کا اظہار کیا ۔
پسماندگان میں تین لڑکے اور دو لڑکیاں شامل ہیں۔
انا للہ و انا الیہ راجعون