تلنگانہ

تلنگانہ اقلیتی کمیشن کے سابق صدرنشین جناب محمد قمر الدین کا انتقال 

ریاستی اقلیتی کمیشن کی سابق صدرنشین جناب محمد قمر الدین کا انتقال

حیدرآباد 29 اکتوبر (راست) جناب محمد قمر الدین سابق صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ اقلیتی کمیشن و ریٹائرڈ انجینیئر ان چیف محکمہ قبائلی بہبود کا بہ عمر 74 برس چہارشنبہ 29 اکتوبر کی دوپہر انتقال ہوگیا۔

 

جناب محمد قمر الدین ولد جناب محمد معین الدین مرحوم کی نماز جنازہ 11 بجے شب مسجد قباء فرح کالونی سعید آباد میں ادا کی جائے گئی اور تدفین قبرستان احاطہ درگاہ شریف حضرت اجالے شاہؒ سعید آباد میں عمل میں آئے‌ گی۔

 

پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 6 فرزندان اور ایک دختر شامل ہے۔ مزید معلومات کے لئے مرحوم کے فرزند سے فون نمبر 8096645201 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button