تلنگانہ

سابق رکن اسمبلی و این ایس ایس نیوز ایجنسی کے سربراہ کونڈا لکشما ریڈی چل بسے

تلنگانہ کے حلقہ اسمبلی چیوڑلہ کے سابق ایم ایل اے کونڈا لکشما ریڈی کا انتقال ہوگیا۔ وہ کچھ عرصے سے علیل تھے اور حیدرآباد کے حیدرگوڑہ علاقے میں واقع اپولو ہاسپٹل میں زیرِ علاج تھے۔ حالت بگڑنے پر آج صبح تقریباً ساڑھے پانچ بجے انہوں نے آخری سانس لی۔ ان کی آخری رسومات آج دوپہر تین بجے مہاپرستھان میں ادا کی جائیں گی۔

 

کونڈا لکشما ریڈی، متحدہ آندھرا پردیش کے سابق ڈپٹی چیف منسٹر کونڈا وینکٹ رنگا ریڈی کے پوتے تھے۔ انہوں نے اپنے دادا کے نظریات سے متاثر ہو کر سیاست میں قدم رکھا اور اے پی سی سی کے ترجمان، گریونس سیل کے چیئرمین سمیت کئی عہدوں پر خدمات انجام دیں

 

۔ وہ آندھرا پردیش اسپورٹس کونسل کے چیئرمین بھی رہے۔ 1999 اور 2014 میں حیدرآباد سے اسمبلی انتخابات میں حصہ لیا تھا۔

 

کونڈا لکشما ریڈی کو صحافت سے بھی خاص لگاؤ تھا۔ اسی جذبے کے تحت انہوں نے 1980 میں مقامی نیوز ایجنسی "این ایس ایس” (NSS) قائم کی۔ وہ جوبلی ہلز جرنلسٹس کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی اور پریس کلب حیدرآباد کے صدر بھی رہے

 

متعلقہ خبریں

Back to top button