سابق رکن اسمبلی جناب سید احمد پاشاہ قادری صاحب کے اہلیہ محترمہ کا انتقال

جناب سید احمد پاشاہ قادری زرّین کُلاہ صاحب معتمد عمومی کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و سابق رکن اسمبلی کے اہلیہ محترمہ سیدہ اصغر النساء نسرین بنت حضرت سید خواجہ معین الدین حسینی علیہ الرحمہ ( مشائخ ایچرانی ) کا بعمر 59 سال انتقال ہوگیا ۔ نمازِ جنازہ آج 19 جولائی بروز جمعہ بعد نمازِ عشاء ( جماعت عشاء 8.30 بجے شب) مسجد حضرت سید محی الدین پاشاہ قادری زرّین کُلاہ ؒ نور خان بازار میں ادا کی جائے گی اور تدفین بھی اسی مسجد کے احاطہ میں عمل میں آیگی۔
مرحومہ سلطان الواعظین حضرت سید مرتضیٰ پاشاہ قادری زرّین کُلاہ ؒ کے بہو اور حضرت مولانا سید قبول پاشاہ قادری شطاری علیہ الرحمہ و حضرت مولانا سید محمود پاشاہ قادری زرّین کُلاہ کے بھاوج ہوتی تھیں۔ پسماندگان میں 1 فرزند سید قادر محی الدین قادری جنید پاشاہ زرین کلاہ اور 2 دختران اہلیہ جناب سید وجاہت علی قادری سائم و اہلیہ محمد عبد الوحید شامل ہیں۔ تفصیلات کے لیے 9866112393 پر ربط کرے ۔