پی آئی بی اردو سیکشن کے سابق انچارج نواب باقر مرزا محبوبی کا انتقال
نواب باقر مرزا محبوبی کا انتقال
نماز جنازہ آج جمعہ ساڑھے 10بجے شب ادا کی جائے گی
حیدرآباد 19 دسمبر( راست) شہر حیدرآباد کی ممتاز و معروف علمی و ادبی منکسر المزاج شخصیت نواب باقر مرزا محبوبی صاحب سابق جوائنٹ ڈائریکٹر گوہاٹی دوردرشن ساکن ایچ آئی جی کالونی نیو سنتوش نگر حیدرآباد ولد نواب اشرف مرزا محبوبی چشتی کا 18 دسمبر کی شب اچانک انتقال ہو گیا نماز جنازہ جمعہ 19 دسمبر کو 30-10 بجے شب مسجد بغدادیہ سنتوش نگر حیدرآبا میں ادا کی جائے گی
تدفین احاطہ درگاہ حضرت خواجہ محبوب مرزا چشتی محبوب گلشن سرو نگر حیدرآباد میں عمل میں آئے گی فاتحہ سیوم اتوار 21 دسمبر کو نماز عصر مسجد بغدادیہ سنتوش نگر میں مقرر ہے پس ماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان مدثر مرزا سمیر حال مقیم کینڈا ،مظفر مرزا عرف مزمل حال مقیم دمام (سعودی عرب )اور دو دختران شامل ہیں
وہ نواب محمد حسام الدین صاحب مرحوم کے دوسرے داماد اور نواب محمد بشیر الدین ،نواب محمد نصیر الدین، نواب محمد ظہیر الدین اور نواب محمد منیر الدین کے بہنوئی تھے نواب باقر مرزا صاحب مرکزی حکومت کے ادارے پی آئی بی (پریس انفارمیشن بیورو حیدراباد )کے اردو سیکشن کے انچارج بھی تھے
اس کے علاوہ انہوں نے آل انڈیا ریڈیو حیدرآباد کے اردو سیکشن کے انچارج کی حیثیت سے بھی نمایاں خدمات انجام دیں آل انڈیا ریڈیو حیدرآبادکے مقبول عام اردو پروگرام "نیرنگ” کے مختلف پروگراموں میں بھی انہوں نے نمایاں حصہ لیا تھا علاوہ ازیں حیدرآبادکے روزنامہ سیاست سے انہوں نے بحیثیت صحافی اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا
روزنامہ سیاست میں شائع شدہ مضامین کے ایک مجموعے کی بھی انہوں نے اشاعت عمل میں لائی تھی جس کا افتتاح ایڈیٹر سیاست نواب زاہد علی خان کیا تھا جناب باقر مرزا صاحب علمی اور ادبی حلقوں بطور خاص طبقہ علماء و مشائخ کے علاوہ صحافتی ادبی و شعری حلقوں میں بڑی ہی توقیر کی نظر سے دیکھے جاتے تھے مزید تفصیلات کے لیے فون9849002076 ربط پیدا کیا جا سکتا ہے



