تلنگانہ

تلنگانہ کے سابق وزیر رام ریڈی دامودر ریڈی چل بسے

کانگریس کے سینئر قائد اور سابق وزیر رام ریڈی دامودر ریڈی کا 73 برس میں دیہانت ہوگیا ۔چہارشنبہ کی رات حیدرآباد کے اے آئی جی ہاسپٹل میں انھوں نے آخری سانس لی ۔

 

وہ کچھ عرصہ سے علیل تھے۔دامودر ریڈی 1952 میں پیدا ہوئے اور طالب علمی کے دور سے سیاست میں سرگرم رہے۔ وہ تنگتورتھی اور سوریاپیٹ اسمبلی حلقوں سے کئی بار رکن اسمبلی منتخب ہوئے اور دو مرتبہ ریاستی کابینہ میں وزیر بھی رہے۔

 

ان کے انتقال پر ریاست کے وزراء اور کئی سرکردہ قایدین نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔مرحوم کا جسد خاکی جمعہ کو سوریاپیٹ کے ریڈ ہاؤس میں عوامی دیدار کے لیے رکھا جائے گا، جب کہ 4 اکتوبر کو تنگتورتھی میں آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button