تلنگانہ

تلنگانہ میں چار آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلے، سرفراز احمد حیدرآباد میٹرو ریل کے مینجنگ ڈائریکٹر مقرر

تلنگانہ میں چار آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلے، سرفراز احمد حیدرآباد میٹرو ریل کے مینجنگ ڈائریکٹر مقرر

 

حیدرآباد: تلنگانہ میں اعلیٰ عہدیداروں کے تبادلے عمل میں آئے ہیں۔ چیف سکریٹری نے چار آئی اے ایس عہدیداروں کے تقررات اور تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں این وی ایس ریڈی کو ریاستی حکومت کا مشیر برائے شہری ٹرانسپورٹ مقرر کیا گیا ہے۔ وہ دو سال تک اس عہدے پر خدمات انجام دیں گے۔ انہیں ایچ ایم آر ڈی کی ذمہ داریوں سے سبکدوش کردیا گیا،

 

جبکہ حیدرآباد میٹرو ریل کے منیجنگ ڈائریکٹر کی اضافی ذمہ داری سرفراز احمد کو سونپی گئی ہے۔

 

اسی طرح شرتی اوجا کو محکمۂ خواتین و اطفال بہبود کی ڈائریکٹر بنایا گیا، کرشنا آدتیہ کو ایس سی گورکل اسکول کے سکریٹری کا عہدہ دیا گیا، اور کوٹا سری واتسوا کو ایچ ایم ڈی اے کے سکریٹری کی اضافی ذمہ داری دی گئی ہے۔

 

اس کے علاوہ ایم راجا ریڈی کو حیدرآباد کا چیف ریشننگ آفیسر اور راجیشور کو عادیل آباد کا ایڈیشنل کلکٹر مقرر کیا گیا ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button