تلنگانہ

تلنگانہ میں بارش کے دوران بجلی گرنے سے 4 افراد ہلاک

حیدرآباد ،_ تلنگانہ میں چہارشنبہ کو ہوئی شدید بارش اور بجلی گرنے کے واقعات میں مختلف مقامات پر 4 افراد ہلاک ہوگئے ۔

 

ضلع محبوب آباد میں بھی موسلادھار بارش ہوئی۔ بارش کے ساتھ ساتھ بجلی گرنے کے واقعات بھی پیش آئے، جس کے نتیجے میں دو مختلف مقامات پر بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک ہو گئے

 

۔ہلاک ہونے والوں میں ایک پنچایت ملازم پربھو شامل ہے، جو گڈور منڈل کے گنڈینگلا گاؤں سے تعلق رکھتا تھا۔ دوسرا شخص اوٹائی گاؤںکا رہائشی چرواہا چیرالو’ تھا، جو جانوروں کو چرا رہا تھا کہ بجلی کی زد میں آ کر ہلاک ہو گیا۔

 

اسی طور نلگنڈہ ضلع کے اپاجی پیٹ میں ایک خاتون کسان 46 سالہ بھکشماں ، اور ونپرتی ضلع کے میاں پور میں ایک نوجوان 18 سالہ ناگراجو بھی بجلی گرنے کے واقعات میں ہلاک ہو گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button