تلنگانہ کے نوجوانوں کو جرمنی میں مفت نرسنگ کورس اور ملازمت کا سنہری موقع

حیدرآباد _ 17 اکتوبر ( اردولیکس)تلنگانہ اوورسیز مین پاور کمپنی لمیٹڈ (TOMCOM) جرمن زبان کی تربیت، نرسنگ کی تعلیم، اور اسٹاف نرس کی ملازمتوں کے لیے انٹرویوز منعقد کر رہی ہے۔ اس کے لئے 18 سے 30 سال کی عمر کے وہ افراد درخواست دے سکتے ہیں جنہوں نے ایس ایس سی اور انٹرمیڈیٹ میں کم از کم 60 فیصد نشانات حاصل کیے ہوں۔
حیدرآباد میں TOMCOM کیمپس میں امیدواروں کو آٹھ ماہ تک جرمن زبان میں بی 2 لیول تک تربیت فراہم کی جائے گی۔ اس کے بعد انہیں جرمنی میں تین سالہ نرسنگ ڈپلومہ کورس میں داخلہ دیا جائے گا۔ کورس کے دوران، ہر ماہ تقریباً 1 لاکھ روپے کا وظیفہ دیا جائے گا۔ کورس کی تکمیل کے بعد، جرمنی کے اسپتالوں میں انہیں 2.5 لاکھ سے 3 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ کے ساتھ اسٹاف نرس کی ملازمت دی جائے گی۔
فی الحال 42 امیدواروں پر مشتمل دوسرا بیاچ کامیابی سے چل رہا ہے ، اور TOMCOM کے سی ای او کے مطابق تیسرے بیچ کے لیے درخواستیں طلب کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انٹرویوز کے ذریعے امیدواروں کا انتخاب کیا جائے گا اور مکمل تفصیلات کے لیے 6302292450 یا 7901290580 پر رابطہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ TOMCOM کی ویب سائٹ پر بھی معلومات دستیاب ہیں۔