تلنگانہ

تلنگانہ میں معذور افراد کو بھی آر ٹی سی بسوں میں مفت سفر کی سہولت – سرکاری احکام جاری

تلنگانہ حکومت نے معذور افراد کے لیے خوشخبری سنائی ہے۔ ریاستی حکومت نے آر ٹی سی بسوں میں معذور افراد کو مفت سفر کی سہولت فراہم کرتے ہوئے احکامات جاری کر دیے ہیں

 

حکومت کے 6 گارنٹیوں کے تحت جاری کی گئی مہا لکشمی اسکیم کے تحت خواتین کے لیے مفت بس سفر کی سہولت پہلے ہی نافذ ہے۔ اب تازہ فیصلے کے مطابق ریاست کے معذور مرد حضرات کو بھی 100 فیصد مفت بس سفر کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

 

فی الحال تلنگانہ سے تعلق رکھنے والی بچیوں، خواتین اور ٹرانس جینڈرز کو مفت سفر کی سہولت حاصل ہے۔ یہ سہولت ریاست کی پلے ویلوگو اور ایکسپریس بسوں میں تلنگانہ کی حدود کے اندر کہیں بھی سفر کے لیے دستیاب ہے۔ بین الریاستی پلے ویلوگو اور ایکسپریس بسوں میں تلنگانہ کی سرحد تک مفت سفر کی اجازت ہے

 

۔۔حکومت کے تازہ احکامات کے بعد اب معذور افراد کو بھی اسی اسکیم کے تحت مفت بس سفر کی سہولت فراہم کی جائے گی، جس سے ریاست بھر میں ہزاروں مستفیدین کو براہ راست فائدہ پہنچنے کی امید ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button