تلنگانہ
حیدرآباد میں فیوچر سٹی کمشنریٹ کا قیام

حیدرآباد ۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی حدود میں 2 اور کمشنریٹس کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے ساتھ ہی کمشنریٹس کی تنظیم جدید کی گئی ہے۔
اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے احکامات جاری کیے گئے ہیں، فیوچر سٹی کے نام سے نیا کمشنریٹ قائم ہوگا جس کے سربراہ سدھیر بابو آئی پی ایس ہوں گے جو اس وقت رچہ کنڈا کمشنر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔
اسی طرح ملکاجگیری کمشنریٹ کا بھی قیام عمل میں لایا گیا ہے اس کمشنریٹ کے سربراہ اویناش موہنتی ہوں گے۔




