تلنگانہ

تلنگانہ کے گجویل میں سابق چیف منسٹر چندرشیکھر راو کے کیمپ آفس پر کانگریس کارکنوں کی توڑ پھوڑ – چیف منسٹر ریونت ریڈی کی تصویر لگا کر منایا جشن

تلنگانہ کے سدی پیٹ ضلع کے گجویل اسمبلی حلقہ میں سابق چیف منسٹر اور بی آر ایس سربراہ کے چندرشیکھر راؤ کے کیمپ آفس پر کانگریس کارکنوں کے ہنگامے اور مبینہ توڑ پھوڑ کے بعد علاقہ میں شدید کشیدگی پیدا ہوگئی۔

 

ضلع کانگریس صدر انکشا ریڈی کی قیادت میں کارکنان نے کیمپ آفس میں داخل ہو کر ریونت ریڈی کی تصویر نصب کی اور "جے کانگریس” کے نعرے لگائے، جس سے سیاسی ماحول مزید گرم ہوگیا۔

 

اسی دوران دفتر پر حملہ کرتے ہوئے فرنیچر اور کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیے گئے۔ بی آر ایس نے اس واقعہ کا ذمہ دار کانگریس کارکنوں کو ٹھہرایا، جبکہ کانگریس رہنماؤں نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف تصویر نصب کرنے تک محدود تھے۔

 

واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری جمعیت تعینات کر دی گئی ہے اور علاقے میں حالات بدستور کشیدہ بتائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button