حیدرآباد میں سخت سیکیورٹی کے درمیان گنیش وسرجن جاری

حیدرآباد ۔ حیدرآباد کے ٹینک بنڈ پر آج گنیش وسرجن کے لئے وسیع پیمانے پر انتظامات کئے گئے ہیں ۔ حکام کے مطابق اب تک شہر میں دو لاکھ سے زائد گنیش مورتیوں کا وسرجن ہوچکا ہےآج صرف ٹینک بنڈ پر تقریباً 50 ہزار مورتیوں کے وسرجن کا امکان ہے اور یہ عمل لگ بھگ 40 گھنٹے جاری رہے گا۔
جی ایچ ایم سی کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک چھ زونز میں مجموعی طور پر 2,07,257 مورتیوں کا وسرجن ہوچکا ہے، جن میں سب سے زیادہ 55,572 کوکٹ پلی زون میں، 38,212 خیریت آباد میں، 35,325 شیرلنگم پلی میں، 33,047 ایل بی نگر میں، 26,540 سکندرآباد میں اور 18,561 چارمینار میں وسرجن کیا گیا۔
سیکیورٹی کے لئے پولیس نے سخت انتظامات کیے ہیں۔ 30 ہزار اہلکار، 250 اضافی سی سی ٹی وی کیمرے اور 6 ڈرون تعینات کیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو روکا جاسکے۔ حکام کا کہنا ہے کہ خیریت آباد گنیش کے وسرجن تک عوام کی بڑی تعداد موجود رہنے کا امکان ہے اندازہ ہے کہ اس سال ریکارڈ سطح پر گنیش مورتیوں کا وسرجن ہوگا۔