تلنگانہ
حیدرآباد میں گنیش نمرجن کا پر امن اختتام۔ چیف منسٹر کی مبارکباد

حیدرآباد:گنیش وسرجن کا تہوار پُرامن طریقے سے منعقد ہوا جس پر ریونت ریڈی نے خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے پولیس محکمے کی تعریف کی اور کہا کہ پولیس نے کسی بھی ناگوار واقعے کے بغیر بہترین کام انجام دیا۔
تمام محکموں کے افسران اور عملے کو مبارکباد دی گئی۔دوسری جانب حیدرآباد میں ٹریفک پر لگائی گئی پابندیاں پولیس نے ختم کر دی ہیں۔ حسین ساگر کے اطراف آمدورفت بحال کر دی گئی ہے۔ تلگو تلی فلائی اوور، این ٹی آر مارگ، لبرٹی،
بشیر باغ، اسمبلی اور لکشمی کا پُل کے راستوں پر ٹریفک کو بحال کر دیا گیا ہے۔ سڑکوں پر جمع کوڑا کرکٹ کو جی ایچ ایم سی کا عملہ صاف کر رہا ہے۔